بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے کی طرف منسوب ان کی اقتداء میں چالیس دن نمازیں پڑھنے کا واقعہ


سوال

عرض ہے ایک مولانا صاحب بیان کررہے تھے کہ ایک آدمی نے ایک عورت سے کہا تم میرے ساتھ شادی کرلو یا گناہ کرو، میرے دل میں تمہارے بارےمیں عجیب خیال آتے ہیں،اس عورت نے کہا کہ میری شرط یہ ہے کہ چالیس دن حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتداء میں نماز پڑھو گے، شرط قبول ہوئی، جس کی وجہ سے اس آدمی کے دل سے غلط خیال ختم ہوگیا۔

اس واقعہ کی تحقیق درکار ہے۔

جواب

زیرِ نظر واقعہ مشہور بہت ہے،لیکن تتبع وتلاشِ بسیار کے بعد بھی یہ واقعہ تاریخ کی کسی کتاب میں ہمیں نہیں مل سکا جس سے اس کی سند واضح ہو؛ اس لیے اس واقعہ کو بیان کرنے سے اجتناب کیاجائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں