بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عمر پر بنائی گئی ڈرامہ سیریز دیکھنا


سوال

کیا حضرت عمر پر بنائی گئی ڈرامہ سیریز دیکھنا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جاندار کی تصاویر یا موسیقی پر مشتمل ویڈیوز دیکھنا، اسے آگے شیئر کرنا یا دوسروں کو اسے دیکھنے کی ترغیب  دینا ناجائز اور حرام ہے، صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ ڈرامہ میں مذکورہ تمام خرابیاں پائی جارہی ہیں، نیز اس میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عکس کشی بھی کی گئی ہے، جس میں ایک گنا ان مقدس ہستیوں کی تنقیص کا  پہلو بھی پایا جا رہا ہے، لہٰذا مذکورہ فلم دیکھنا قطعاً ناجائز اور حرام ہے۔

بخاری شریف میں ہے:

"عن عبد الله قال: سمعت النبي ﷺ یقول: ’’إن أشد الناس عذاباً عند الله المصورون."

(کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامة،  ج:2، ص: 880، ط: دار طوق النجاة)

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الغناء ‌ينبت ‌النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع ."

(کتاب الآداب، باب البیان والشعر،  ج:3، ص:1355، ط: المکتب الاسلامی)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503100990

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں