بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ کی حقیقت


سوال

عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللّٰہ کے نام سے مشہور خطبہ جو ہے اس پر جامعہ کا فتویٰ ہے کہ یہ ٹھیک نہیں، کیا یہ فتویٰ جامعہ سے جاری ہوا ہے یا نہیں؛ کیوں کہ اس پر جامعہ کی مہر نہیں؟

جواب

حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی طرف منسوب خطبہ درحقیقت ان کا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بد عقیدہ شخص کا خطبہ ہے، جس میں اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی عقیدے کی نفی کی گئی ہے،  اور ہم وزن بے ربط کلمات کی تکرار جابجا موجود ہے، مذکورہ خطبہ پڑھنا، سننا اور اس کے مطابق عقیدہ رکھنا شرعاً درست نہیں۔

مذکورہ خطبہ  کے حوالہ سے جامعہ کے دار الافتاء کی جانب سے تفصیلی فتوی حوالہ نمبر:966،  بتاریخ: 24/ 2/ 1432 ہجری بمطابق: 29/ 1/ 2011 عیسوی کو جاری کیا گیا تھا۔   مذکورہ فتویٰ پر جامعہ کی دار الافتاء کی مہر ثبت ہے، باقی سائل جس فتوے کا ذکر کر رہاہے، اسے دیکھ کر ہی بتایا جاسکتا ہے کہ وہ جامعہ ہٰذا کا فتویٰ ہے یا نہیں۔ فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144209201867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں