بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت شمس الدین تبریزی کے لیے سورج کا زمین کے قریب آنے کا واقعہ من گھڑت ہے


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ حضرت شاہ شمس تبریز ملتانی کا واقعہ سنایا جاتا ہے کہ ان کے کہنے پر سورج زمین کے بالکل قریب آگیا، جس سے ان کے پاس موجود گوشت کی بوٹی پک گئی جبکہ اللہ پاک فرماتا ہے کہ چاند اور سورج اپنے اپنے مقررہ راستے پر چل رہے ہیں اگر سورج زمین کے قریب کر دیا جائے تو ہر چیز جل کر راکھ ہو جائے۔ اس واقعہ کی حقیقت کیا ہےاور کس حد تک سچائی ہے؟

جواب

حضرت شاہ شمس الدین تبریزی رحمہ اللہ ساتویں صدی ہجری کے عظیم صاحبِ کرامت  بزرگ اور ولی گزرے ہیں، تاہم  سوال میں مذکور قصہ جھوٹا اور من گھڑت ہونے کے ساتھ ساتھ خلافِ عقل بھی ہے، لہذا اسے نقل کرنا یا اس کی اشاعت کرنا جائز نہیں ہے۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ ملتان میں شمس الدین کے نام سے موجود مقبرہ شمس الدین تبریزی رحمہ اللہ کا نہیں ہے، بلکہ وہ شمس الدین سبزواری کا مقبرہ ہےجو الگ شخصیت ہیں۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144309100259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں