بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کو ’’غوثِ اعظم‘‘ کہنے کا حکم


سوال

پیر عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ کو غوثِ اعظم کہنا درست ہے یا غلط ؟

 

جواب

واضح رہے کہ غوث، قطب، نجیب، بدل وغیرہ اہلِ تصوّف کی اصطلاحات ہیں جن کے لغوی معنی مراد نہیں ہوتے، بلکہ صوفیاء کی وضع کردہ اصطلاحات ہی مراد ہوتی ہیں، اسی طرح غوث بھی  ایک اصطلاح ہے، یہ صوفیاء کے ہاں ایک منصب کا نام ہے،صوفياء كي اصطلاح ميں "غوثِ اعظم "  حضرت شاه عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا لقب تھا، یہ   چھٹی صدی  ہجری  ( المتوفی: 8 ربیع الاوّل561 ہجری)کے  مشہور صوفی بزرگ تھے، "سلسلہ قادریہ" ان ہی کے نام سے منسوب ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے اولیاء میں سے ایک ولی تھے ، لہٰذا  (تصوف کی اصطلاح کے مطابق)حضرت  شاه عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کو  ’’غوثِ اعظم‘‘    کہنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201982

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں