بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الثانی 1446ھ 07 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کے تین شخصوں کا پیشاب میں ڈوب کرمرنا، واقعہ کی تحقیق


سوال

حضرت نوح علیہ السلام کی بات نہ ماننے والے تین بدمعاش  شخصوں  کا پیشاب میں ڈوب کر مرنا ۔کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

جواب

سوال میں آپ نے حضرت نوح علیہ السلام کی  قوم کے تین اشخاص سے متعلق جو واقعہ ذکر کرکے اس کے بارے   میں دریافت کیا ہے،  کتب ِ حدیث وتفسیر  اور کتب ِ تراجم وتاریخ میں تلاش کے باوجود ہمیں  اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر حوالہ سے اس کاثبوت نہ مل  جائے،  اسے بیان کرنے سے احتراز  کرنا چاہیے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504100088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں