بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت معاویہ اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہما کے نام کے ساتھ امیر کا اضافہ


سوال

 حضرت معاویہ اور حضرت حمزہ رضي الله عنهما کے نام کے ساتھ امیر لفظ کا اضافہ کیوں کرتے ہیں؟ اردو کی معتبر کتابوں میں بھی امیر معاویہ، امیر حمزہ لکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔

جواب

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اس وقت کہا جانے لگا، جب  وہ شام کے امیر بنے، البتہ بہت تلاش  کرنے کے باوجود حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے نام سے ساتھ امیر کا اضافہ کرنا کسی معتبر کتاب میں نہیں ملا، باقی سائل کو اگر کسی معتبر کتاب میں ملا ہو، تو اس کتاب کی نشاندہی کرنے کے بعد دوبارہ جواب دیا جاسکتاہے۔

تاریخ طبری میں ہے:

"سنة اربعين :وفي هذه السنة بويع معاوية بالخلافة بايلياء ،وكان قبل يدعى بالشام اميرا."

(ج:5، ص:161)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144312100597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں