بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت مہدی علیہ الرضوان کی حکومت کی مدت


سوال

 حضرت مہدی علیہ  الرضوان  کی  خلافت اور حکومت کتنے سال ہوگی؟

جواب

 احادیث میں رسول اللہ ﷺنے قربِ قیامت میں حضرت مہدی علیہ الرحمۃ کی آمد کا ذکر فرمایا ہے، حضرت مہدی، حضرت عیسی علیہ السلام کے مصاحب و رفیق ہوں گے،  آپ ﷺنے فرمایا ہے وہ میرے ہم نام ہوں گے،یعنی ان کا اصل نام "محمد "ہوگا، اور لقب مہدی ہوگا۔نیز یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ میری صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے ہوگا۔اور ان کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردیں گے، اور سات سال تک حکمرانی کریں گے۔

سننِ ابی داؤد میں ہے:

"عن أبى سعيد الخدرى قال قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- «المهدى منى أجلى الجبهة أقنى الأنف يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت جورا وظلما يملك سبع سنين."

(ج:4، ص:107، رقم الحدیث؛4285، ط: المکتبة العصرية)

وفيه أيضاً:

"حدثنا أحمد بن إبراهيم ، حدثني عبد الله بن جعفر الرقي ، ثنا أبو المليح الحسن بن عمر ، عن زياد بن بيان ، عن علي بن نفيل ، عن سعيد بن المسيب ، عن أم سلمة قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «‌المهدي ‌من ‌عترتي، من ولد فاطمة» قال عبد الله بن جعفر: وسمعت أبا المليح يثني على علي بن نفيل ويذكر منه صلاحا."

(ج:4، ص:174،رقم الحدیث:4284، ط:المطبعة الانصارية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507100269

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں