بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت مہدی رضی اللہ عنہ کا ظہور اور حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہوگا یا نہیں؟ اگر ہوگا تو کس وقت؟


سوال

مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا حضرت عیسیٰ اور حضرت مہدی علیہما السلام کا نزول ہوگا؟ اگر ہوگا تو کب ہوگا؟ برائے کرم تعیین فرمادیں۔

جواب

 واضح رہے کہ قربِ قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام  کا نزول، نصِ قطعی اور احادیثِ  متواترہ سے ثابت ہے، اسی طرح    قربِ قیامت میں امام مہدی اور دجال کا ظہور بهى احادیثِ صحیحہ مرفوعہ  سے ثابت ہے، احادیثِ مبارکہ میں قیامت کی تقریباً دس علامات (بڑی نشانیاں) بیان کی گئی ہیں جن کے وقوع  سے پہلے قیامت قائم نہیں ہوگی: زمین پر تین بڑے زلزلے آئیں گے، ایک زلزلہ مغرب میں، ایک مشرق میں اور ایک جزیرۂ عرب میں آئے گا، ان زلزلوں کے بعد دنیا میں دجال کا ظہور ہوگا، دجال کے بعد حضرت عیسیٰ علی نبینا وعلیہ السلام کا نزول ہوگا، اس سےپہلے حضرت مہدی کا ظہور ہوچکا ہوگا، اور جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام آچکیں گے توحضرت مہدی کا انتقال ہوجائےگا، پھر یاجوج ماجوج کا خروج ہوگا، اور ان کے بعد پورے آسمان پر ایک دھواں ساچھاجائےگاجس میں سب اہلِ ایمان انتقال کرجائیں گے، اس کے بعدسورج مشرق کے بجائے مغرب سے نکلے گا، پھردابۃ الارض(ایک عجیب وغریب قسم کاجانور) نکلے گا،اور اس کے بعد زمین سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو محشر کی طرف دھکیلتی ہوئی لے جائےگی، بعض اقوال کے مطابق پہلے سورج اور دابۃ الارض کا واقعہ ہوگا،پھر دھویں کاواقعہ پیش آئےگا۔

لہٰذا حضرت مہدی کے ظہور اور حضرت عیسیٰ بن مریم علی نبینا وعلیہما الصلوٰۃ والتسلیمات کے نزول کو احادیثِ مبارکہ میں  قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے شمار کیا گیا ہے، اور  یہ اہلِ سنت والجماعت کے عقائد میں سے ہے، تاہم قرآن وحدیث میں ان کے ظہور ونزول کا کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا، بلکہ  قیامت کی یہ تمام نشانیاں کب پوری ہوں گی، اور اس کے کتنے عرصے بعد قیامت قائم ہوگی؟ ان تمام باتوں کا کُلی علم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ  ہی کی ذات کوہے۔ 

 قرآن کریم میں ہے:

"وَاِنَّهٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُوْنِ ۭ ھٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ"

[الزخرف:61]

 ترجمہ:"اور وہ (یعنی عیسیٰ علیہ السلام) قیامت کے یقین کا ذریعہ ہیں تو تم لوگ اس (کی صحت) میں شک مت کرو اور تم لوگ میرا اتباع کرو یہ سیدھا رستہ ہے۔ " (ازبیان القرآن)

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"قال مجاهد: {وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ} أي: آية للساعة خروج عيسى ابن مريم قبل يوم القيامة. وهكذا روي عن أبي هريرة، وابن عباس، وأبي العالية، وأبي مالك، وعكرمة، والحسنن وقتادة، والضحاك، وغيرهم. وقد تواترت الأحاديث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه أخبر بنزول عيسى عليه السلام قبل يوم القيامة إماما ‌عادلا ‌وحكما ‌مقسطا."

(تفسير سورۃ الزخرف، ٧/ ٢١٧، ط: دارالكتب العلمية)

صحیح ابن حبان میں ہے:

"عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم في قوله: ’’وإنه لعلم ‌للساعة‘‘، قال: "نزول عيسى ابن مريم من قبل يوم القيامة."

(النوع التاسع والستون: ذكر البيان بأن نزول عيسى ابن مريم من أعلام ‌الساعة، ٦/ ١٢١، ط: دار ابن حزم)

معارف القرآن (مفتی شفیع رحمہ اللہ)میں ہے:

"آخر زمانے میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے نزول کا عقیدہ قطعی اور اجماعی ہے، جس کا منکر کافر ہے۔"

(سورۃ النساء، ٢/ ٦٠٥، ط: دار العلوم)

صحیح بخاری میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: والذي نفسي بيده ليوشكن ان ينزل فيكم ابن مريم حكما عدلا."

(كتاب الفتن، باب نزول عيسى ابن مريم، ١/ ٤٩٠، ط: قديمي)

سننِ ترمذی میں  ہے:

"عن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تذهب الدنيا حتى يملك العرب رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي."

(أبواب الفتن، باب ماجاء في المهدي، ٤/ ٥٠٥، ط: مصطفى البابي)

سنن ابی داؤد میں ہے:

"عن أبي سعيدٍ الخدريِّ، قال: قال رسولُ الله - صلَّى الله عليه وسلم -: المهديُّ منِّي أجْلَى الجَبهَةِ، أَقنَى الأنفِ، يملأُ الأرضَ قِسطْاً وعَدلاً، كما مُلِئَت جَوْراً وظُلماً، يملِكُ سبعَ سنين."

(أول کتاب  المهدي،  ٢/ ٥٨٨، ط:مير محمد)

النبراس میں ہے:

"البحث الثاني:  تواترت الأحاديث في خروج المهدي وأفردها بعض العلماء بالتأليف، وملخصها: أنه من أهل بيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم، وأنه يملك الأرض ويملؤها بالعدل بعد ماملئت بالجور، وأنه يلاقي عيسى عليه السلام، وبالجملة: فالتصديق بخروجه واجب ... البحث الرابع: ذكر كثير من الأولياء والعلماء أوقاتاً مخصوصة لظهور المهدي، وقد مضى أكثرها، وقد كنت أرى أن الحق السكوت؛ لأن أشراط الساعة كالساعة في إبهام الوقت، حتى رأيت محمد الحافظ البخاري رفع حديثاً في ذلك، والعهدة عليه."

(الكلام في الإمامة،  ص: ٦٧٥، ط: دار ياسين استنبول)

بذل المجہود میں ہے:

"فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لن تكون، أو لن تقوم حتى تكون قبلها عشر آيات: طلوع الشمس من مغربها، وخروج الدابة، وخروج يأجوج ومأجوج، والدجال، وعيسى ابن مريم، والدخان وثلاث خسوف: خسف بالمغرب، وخسف بالمشرق، وخسف بجزيرة العرب، وآخر ذلك تخرج نار من اليمن من قعر عدن، تسوق الناس إلى المحشر.

وهذه الآيات لم تذكر مرتبة على ترتيب وقوعها، قيل: فأول الآيات الخسوفات، ثم خروج الدجال، ثم نزول عيسى، ثم خروج يأجوج ومأجوج، ثم الريح  التي تقبض عندها ارواح أهل الإيمان، ثم طلوع الشمس من مغربها، ثم تخرج دابة الأرض.قلت: والأقرب في مثله التوقف، والتفويض إلى عالمه، (فتح الودود). قلت: وفيه أيضا كلام فإن المناسب أن يذكر الطلوع، وخروج الدابة قبل الريح."

(أول کتاب الملاحم، باب أمارات الساعة، ١٢/ ٣٦٢، ط: مركز الدراسات الاسلامية)

العرف الشذی میں ہے:

"يعلم من الأحاديث أن أكثر حروب تقع بين المسلمين والنصارى فينزل عيسى لإصلاح النصارى، ويكون نبياً ويعمل بشريعة محمد بن عبد الله صلى الله عليه وسلم، وفي سن عمره روايات كثيرة ولكن الصحيحة أن يكون عمره في الدنيا بعد النزول أربعين سنة، وأتى الحافظ بالتوفيق بين الروايات في الأطراف، ويبعث المهدي لإصلاح المسلمين فبعد نزول عيسى يرتحل المهدي من الدنيا إلى العقبى."

(کتاب الفتن،‌‌ باب ما جاء في المهدي، ٣/ ٤٢١، ط: دار التراث العربی)

قرآن مجید میں ہے:

"اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ."

(سورۃ لقمان، الآية:٣٤)

ترجمہ:’’بیشک اللہ ہی کو قیامت کی خبر ہے۔‘‘

کنز العمال میں ہے:

"إذا مات أحدكم فقد قامت قيامته، فاعبدوا الله كأنكم ترونه، واستغفروه كل ساعة. (ابن لال في مكارم الأخلاق عن أنس)."

(كتاب الموت، الباب الرابع، ١٥/ ٦٨٦، ط:مؤسسة الرسالة)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"[تتمة] يكره الجدل في أن لقمان وذا القرنين وذا الكفل أنبياء أم لا، وينبغي أن لا يسأل الإنسان عما لا حاجة إليه كأن يقول: كيف هبط جبريل وعلى أي صورة رآه النبي - صلى الله عليه وسلم - وحين رآه على صورة البشر هل بقي ملكا أم لا؟ وأين الجنة والنار ومتى الساعة ونزول عيسى؟ وإسماعيل أفضل أم إسحاق وأيهما الذبيح؟ وفاطمة أفضل من عائشة أم لا؟ وأبوا النبي كانا على أي دين؟ وما دين أبي طالب؟ ومن المهدي إلى غير ذلك مما لا تجب معرفته ولم يرد التكليف به."

(كتاب الخنثى، مسائل شتى، ٦/ ٧٥٤، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503102520

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں