حضرت خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ نے شہادت کے وقت جواشعار پڑھےتھے، وہ اشعاراعراب کے ساتھ بتادیں۔
حضرت خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ نے شہادت کے وقت جو اشعار پڑھے تھے، وہ حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی ایک طویل روایت میں مذکور ہیں،جنہیں حافظ نور الدین ہیثمی رحمہ اللہ نے "مجمعُ الزوائد ومنبعُ الفوائد"میں امام طبرانی رحمہ اللہ کے حوالے سے ذکر کیا ہے،وہ اشعار درج ذیل ہیں:
"وقال خبيب حين رفعوه إلى الخشبة:
لَقَدْ جَمَعَ الْأَحْزَابُ حَوْلِي وَأَلَّبُوا ... قَبَائِلَهُمْ وَاسْتَجْمَعُوا كُلَّ مَجْمَعِ
وَقَدْ جَمَعُوا أَبْنَاءَهُمْ وَنِسَاءَهُمْ وَقُرِّبْتُ ... مِنْ جِذْعٍ طَوِيلٍ مُمَنَّعِ
إِلَى اللَّهِ أَشْكُو غُرْبَتِي ثُمَّ كُرْبَتِي ... وَمَا أَرْصَدَ الْأَحْزَابُ لِي عِنْدَ مَصْرَعِي
فَذَا الْعَرْشِ صَبِّرْنِي عَلَى مَا يُرَادُ بِي ... فَقَدْ بَضَعُوا لَحْمِي وَقَدْ بَانَ مَطْمَعِي
وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الْإِلَهِ وَإِنْ يَشَأْ ... يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ
لَعَمْرِي مَا أَحْفُلُ إِذَا مُتُّ مُسْلِمًا ... عَلَى أَيِّ حَالٍ كَانَ لِلَّهِ مَضْجَعِي"
(مجمع الزوائد، كتاب الجهاد، باب في يوم الرجيع، ج:6، ص:200، رقم:10339، ط:مكتبة القدسي۔القاهرۃ)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144204201083
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن