بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں کتنے دن رہے؟


سوال

حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں کتنے دن رہے؟

جواب

روایات کے مطابق حضرت ابراہم علیہ السلام آگ میں سات دن رہے۔

تفسیر قرطبی میں ہے:

فأقام في النار سبعة أيام لم يقدر أحد أن يقرب من النار، ثم جاءوا فإذا هو قائم يصلي. وقال المنهال بن عمرو قال إبراهيم:" ما كنت أياما قط أنعم مني في الأيام التي كنت فيها في النار".

(سورۃ الأنبياء، ج:11، ص:303، ط:دار الكتب المصرية)

معارف القرآن میں ہے:

"تاریخی روایات میں ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس آگ میں سات روز رہے اور وہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے عمر میں کبھی ایسی راحت نہیں ملی جتنی ان سات دنوں میں حاصل تھی۔"

(سورۃ الانبیاء، ج:6، ص:202، ط:مکتبہ معارف القرآن)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144501100789

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں