بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی تاریخِ شہادت


سوال

حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ بن علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ شہادت کیا ہے ؟

جواب

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی تاریخِ شہادت کے بارے میں تاریخ کی کتابوں میں تین اقوال ملتے ہیں، یعنی ربیع الاول کے مہینے میں سن 49ھ یا 50ھ یا 51ھ میں وہ شہید ہوکر اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

سير أعلام النبلاء میں ہے:

"وقال المدائني، والغلابي، والزبير، وابن الكلبي، وغيرهم: مات سنة خمسين، وزاد بعضهم: في ربيع الأول. وقال البخاري: سنة إحدى وخمسين، وغلط أبو نعيم الملائي وقال: سنة ثمان وخمسين ... قال أبو عمر: وسلم في نصف جمادى الأول الأمر إلى معاوية, سنة إحدى وأربعين, قال: ومات فيما قيل: سنة تسع وأربعين. وقيل: في ربيع الأول سنة خمسين, وقيل: سنة إحدى وخمسين."

(الطبقة الاولیٰ، ومن صغار الصحابة: الحسن بن علي بن أبي طالب،4/ 346، ط: دار الحديث- القاهرة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101426

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں