بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پیدائش اور وفات


سوال

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پیدائش اور وفات کب ہوئی؟

جواب

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پیدائش سے متعلق مختلف اقوال ہیں، چنانچہ ایک قول کے مطابق آپ کی پیدائش نبوت سے پانچ سال قبل ہوئی، ایک قول کے مطابق آپ کی پیدائش نبوت کے پہلے سال یعنی سن ایک نبوی میں ہوئی، اسی طرح آپ کی وفات سے متعلق بھی مختلف اقوال منقول ہیں، چنانچہ ایک قول کے مطابق آپ کی وفات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے تین مہینہ کے بعد ہوئی ہے اور ایک قول کے مطابق چھ مہینہ بعد ہوئی اور ایک قول آٹھ مہینہ بعد کا ہے، البتہ راجح قول یہ ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا کی وفات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چھ ماہ بعد11  ہجری میں  ہوئی۔

"الإشارة إلى سيرة المصطفى وتاريخ من بعده من الخلفا "میں ہے:

"ولدت سنة إحدى وأربعين.وتزوّجت ولها خمس عشرة سنة وخمسة أشهر ونصف، وسنّ عليّ إحدى وعشرون سنة وخمسة أشهر، وقيل غير ذلك.وقال ابن الجوزي: ولدت قبل النبوة بخمس سنين، أيام بناء البيت."

(السيرة النبوية، ص:99، ط:دار القلم)

"الطبقات الکبری"میں ہے:

"أخبرنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن الزهري قال: عاشت فاطمة بعد النبي - صلى الله عليه وسلم - ثلاثة أشهر. أخبرنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن [أبي جعفر قال: ستة أشهر] . أخبرنا محمد بن عمر. حدثني ابن جريج عن عمرو بن دينار عن [أبي جعفر قال: توفيت فاطمة بعد النبي - صلى الله عليه وسلم - بثلاثة أشهر] .

أخبرنا محمد بن عمر قال: حدثنا معمر عن الزهري عن عروة أن فاطمة توفيت بعد النبي - صلى الله عليه وسلم - بستة أشهر. قال محمد بن عمر وهو الثبت عندنا: وتوفيت ليلة الثلاثاء لثلاث خلون من شهر رمضان سنة إحدى عشرة وهي ابنة تسع وعشرين سنة أو نحوها."

(الطبقات الكبرى، ج:8، ص:23، ط:دار الكتب العلمية)

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں