بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کا آیت: فانكحوا ما طاب لكم کا ورد کرنا، واقعہ کی تحقیق


سوال

حضرت علی    اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کی طرف ایک واقعہ   منسوب کیا جا تا ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا  کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دو ،تین ،چار شادیوں والی آیت پڑھتے سنا تو کہا : فاطمہ! فکر نہ کرو، میری تم ایک ہی بیوی ہو۔

کیا یہ واقعہ درست ہے ؟ میں اس کی علمی تحقیق چاہتا ہوں۔

جواب

سوال میں  آپ نے حضرت علی اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما  سے متعلق جو واقعہ ذکرکرکے اس کے بارے میں دریافت کیا ہے ،  کتبِ  حدیث وتفسیر اور کتبِ تراجم وتاریخ  میں تلاش کے باوجود ہمیں  اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر درجے میں اس کا ثبوت نہ مل جائے ،اس وقت تک اسے بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔فقط والله أعلم

 


فتوی نمبر : 144506102192

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں