بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الاول 1446ھ 04 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی روح اللہ تعالی نے قبض کی؟


سوال

 کیا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی روح مبارک اللہ پاک نے قبض کی تھی؟

جواب

کسی مستند روایت میں یہ واقعہ نہیں ملا،تفسیر روح البیان میں بغیر سند کے یہ لکھا ہے کہ: جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی روح قبض کرنے کے لیے فرشتہ آیا تو وہ اس پر راضی نہ ہوئیں تو اللہ تعالی نے ان کی روح ازخود قبض کی۔ 

مذکورہ واقعہ بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

تفسير روح البيان (3 / 35):

واعلم : أن القابض لأرواح جميع الخلق هو الله تعالى حقيقةً، وأن ملك الموت وأعوانه وسائط، ولذلك أضيف التوفي إليهم وقد يكون التوفي بدون وساطتهم كما نقل في وفاة فاطمة الزهراء رضي الله عنها وغيرها".

تفسير روح البيان (8 / 86):

على أن من خواص العباد من يتولى الله قبض روحه ، كما روي أن فاطمة الزهراء رضي الله عنها لما نزل عليها ملك الموت لم ترض بقبضه ، فقبض الله روحها.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں