بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ کے زہد سے متعلق ایک واقعہ کی تحقیق


سوال

ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بیمار ہو گئیں،  حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے گئے،  تو وہ مصلے پر نماز پڑھ رہی تھیں،  نماز سے مکمل کرنے کے بعد رونے لگی ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیٹی ، کیوں رو رہی ہو ؟ کہنے لگی : گھر میں چار دن سے فاقہ ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  بیٹی،  ذرا مصلی تو اٹھاؤ،  جب مصلی اٹھایا تو سونے چاندی کا ڈھیر نظر آیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیٹی ،جتنا چاہو  سونا چاندی اٹھالو، آخرت پرہیزگاروں کے لیے ہے ۔  حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کچھ نہ اٹھایا۔  

اس واقعہ کی کیا حقیقت ہے؟  کیا یہ واقعہ مستند ہے؟  یہ واقعہ کس کتاب میں موجود ہے؟  تحقیق مطلوب ہے۔ 

جواب

سوال میں واقعہ سے متعلق  دریافت کیا  گیاہے ، کافی تلاش کے باوجود اس طرح کا کوئی  واقعہ ہمیں  کسی مستند کتاب میں نہیں ملا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100392

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں