بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی پر مشتمل فلم دیکھنے پر تجدید ایمان و نکاح کا حکم


سوال

میں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی پر مشتمل فلم "The Message" دیکھی،  مجھے معلوم نہیں تھا کہ ایسی فلمیں دیکھنا اسلام میں ممنوع ہے۔ اب مجھے معلوم ہوا تو کیا میں تجدید نکاح اور تجدید ایمان کروں؟

جواب

جان دار کی تصویر  پر مشتمل فلم سازی ویسے بھی ناجائز اور حرام ہے، بالخصوص انبیاءِ کرام  علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جیسی مقدس اور معزز ہستیوں کی فلم بنانا  قطعاً حرام اور کبیرہ گناہ ہے،  اس کی شرعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔

باقی اگر اس فلم میں کسی بھی نبی علیہ السلام کی گستاخی یا ضروریاتِ دین میں سے کسی بات کا انکار یا دین میں ثابت شدہ باتوں میں سے کسی بات کا مذاق نہ ہو، تو ایسی فلم دیکھ لینے سے تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح کی ضرورت تو نہیں، البتہ توبہ و استغفار کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں