بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے بعد مدت اقامت کا بیان


سوال

حضرت عیسی علیہ السلام دنیا میں آنے کے بعد کتنے سال تک زندہ رہیں گے؟

جواب

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان سے نزول کے بعد ان کی عمر اور دنیا میں اقامت کی مدت کے حوالے سے دو طرح کی روایات مذکور ہیں:

1- بعض روایات (جیسے: صحیح مسلم) میں سات سال کا ذکرہے۔

2- بعض (جیسے: سنن ابوداود) میں چالیس سال کا ذکرہے۔

ان  دو روایتوں میں تطبیق کی صورت  یہ ہے کہ مجموعہ زمانہ نزول کے بعد تو چالیس سال ہے اور اس میں سے سات سال وہ ہے  جو حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے بعد امام مہدی رضی اللہ عنہ بمعیتِ عیسیٰ علیہ السلام گزاریں گے۔ سات سال بعد حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ انتقال کرجائیں گے، اور اس کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام مزید تینتیس (33) سال روئے زمین پر رہیں گے۔

فیض الباری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"أما مكثه عليه الصلاة والسلام بعد النزول، فالصواب عندي فيه أربعون سنة، كما عند أبي داود: «فيمكث في الأرض أربعين سنةً، ثم يتوفى، فيصلي عليه المسلمون». اهـ. وأما ما توهمه رواية مسلم: «أنه يمكث في الأرض سبع سنين»، فهو مدة مكثه مع الإمام المهدي، كما عند أبي داود: «وبعد تمام سبع سنين يتوفى الإمام، ويبقى عيسى عليه الصلاة والسلام بعد ذلك ثلاثا وثلاثين سنة»".

(كتاب البيوع، باب حديث نزول المسيح عليه الصلوة والسلام، ج:3، ص:262، مطبعة حجازية.القاهرة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں