بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عیسی علیہ السلام بندوق سے جہاد کریں گے یا تلوار سے؟


سوال

حضرت عیسی علیہ السلام بندوق سے جہاد کریں گے یا تلوار سے؟

جواب

حضرت عیسی  علیہ السلام اور حضرت مہدی  رضی اللہ عنہ کے کفار سے معرکوں  کے حوالے سے  جو احادیثِ  مبارکہ  منقول ہیں، ان  میں گھوڑوں پر اور تلواروں کے ذریعہ  جہاد کا ذکر ہے، تاہم یہ جہاد گھوڑوں اور تلواروں کے ذریعے ہی ہوگا، یا اس وقت کے مناسب جدید آلات و وسائل بروئے کار لاکر ہوگا،  اس کا صحیح علم  اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو  ہی ہے۔ دونوں صورتوں میں نصوص کی حقانیت اپنی جگہ مسلم رہتی ہے۔ بطورِ مثال ایک نص ملاحظہ ہو:

"و عن ابن مسعود رضي الله عنه – في حديث عن زمان الدجال – قال: فَجَاءَهُمْ الصَّرِيخُ أنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَلَفَهُمْ فِي ذَرَارِيِّهِمْ فَيَرْفُضُونَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ وَيُقْبِلُونَ فَيَبْعَثُونَ عَشَرَةَ فَوَارِسَ طَلِيعَةً، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( إِنِّي لَأَعْرِفُ أَسْمَاءَهُمْ وَأَسْمَاءَ آبَائِهِمْ وَأَلْوَانَ خُيُولِهِمْ، هُمْ خَيْرُ فَوَارِسَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ يَوْمَئِذٍ ) أَوْ ( مِنْ خَيْرِ فَوَارِسَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ يَوْمَئِذٍ ). رواه مسلم (2899 )."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں