بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں پانچ نکاتی اسلامی عقائد


سوال

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مسلمانوں کے عقیدے کے پانچ نکات کونسے ہیں؟

جواب

حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں مسلمانوں کے عقیدے کے پانچ نکات درج ذیل ہیں:

1:اسلامی عقیدہ کے مطابق  حضرت عیسی علیہ السلام اللہ تعالی کے بندے،مقرب نبی اور رسول ہیں۔

2: ان کی بعثت امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل ہوئی تھی۔

3: یہود و نصاریٰ نے ان کو قتل کرنے کی سازش کی تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان لوگوں کے مکروفریب سے محفوظ رکھ کر آپ کو زندہ آسمانوں کی طرف اٹھالیاتھا۔

4:آپ آسمانوں پر حیات ہیں۔

5:آپ قیامت سے قبل اللہ تعالیٰ کے حکم سے دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے۔

مزید تفصیل کے لیے حضرت مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ کی کتاب " حیات عیسیٰ علیہ السلام" کا مطالعہ مفید رہے گا۔


فتوی نمبر : 144407100179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں