کیا یہ حضرت علی کا قول ہے؟:
"آنکھ دنیا کی ہر چیز دیکھتی ہے، مگر جب آنکھ میں کچھ چلا جائے تو اسے نہیں دیکھ پاتی، اسی طرح انسان دوسروں کے عیب تو دیکھتا ہے، مگر اسے اپنے عیب نظر نہیں آتے"؟
مذکورہ قول ، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے تلاش بسیار کے باوجود نہ مل سکا۔لہذا جب تک یہ قول کسی معتبر سند سے ثابت نہ ہوجائے، اسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100688
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن