بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کے متعلق سوال


سوال

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ولادت کے وقت پیغمبر کی گود میں کون سی سورۃ اور کون سے آیت پڑھی تھی ؟

جواب

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی بعثت سےدس سال قبل مکہ مکرمہ میں ہوئی ،اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر سایہ تربیت فرمائی ،قرآن کا نزول تو آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش کے دس سال بعد  شروع ہوا ہے،لہذا یہ بات  کہ آپ کی پیدائش آپ صلی اللہ علیہ کی گود میں ہوئی ہے اور آپ قرآن کی سورۃ یا آیت تلاوت فرما رہے تھے درست نہیں ہے۔

 الإصابة في تمييز الصحابة  میں ہے:

"علي بن أبي طالب بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف القرشي الهاشمي أبو الحسن أول الناس إسلامًا في قول كثير من أهل العلم ولد قبل البعثة بعشر سنين على الصحيح فربى في حجر النبي صلى الله عليه وسلم ولم يفارقه."

(ج:4،ص:464،ط:دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں