بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی جائے پیدائش کیا ہے؟


سوال

حضرت علی کرم اللہ وجہہ  کی پیدائش کہاں ہوئی؟ معتبر کتب کے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

جواب

حضرت علی کرم اللہ وجہہ  کی  پیدائش مکہ مکرمہ  میں ہوئی ،  جائے پیدائش  کے حوالہ سے امام حاکم رحمہ اللہ نے  مستدرک میں نقل کیا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کی پیدائش بیت اللہ کے اندر ہوئی تھی، تاہم اس روایت کے ضعیف ہونے پر اہل السنہ اور اہل تشیع کا اتفاق  ہے۔

المستدرك علي الصحيحين للحاكم    میں ہے:

"٦٠٤٤ - أخبرنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، ثنا إبراهيم بن إسحاق الحربي، ثنا مصعب بن عبد الله، فذكر نسب حكيم بن حزام وزاد فيه، «وأمه فاختة بنت زهير بن أسد بن عبد العزى، وكانت ولدت حكيما في الكعبة وهي حامل، فضربها المخاض، وهي في جوف الكعبة، فولدت فيها فحملت في نطع، وغسل ما كان تحتها من الثياب عند حوض زمزم، ولم يولد قبله، ولا بعده في الكعبة أحد» قال الحاكم: «وهم مصعب في الحرف الأخير، فقد تواترت الأخبار أن فاطمة بنت أسد ولدت أمير المؤمنين علي بن أبي طالب كرم الله وجهه في جوف الكعبة."

( كتاب معرفة الصحابة رضي الله عنهم، ذكر مناقب حكيم بن حزام القرشي رضي الله عنه، ٣ / ٥٥٠، ط: دار الكتب العلمية )

تدريب الراوي  میں ہے:

"قال شیخ الإسلام: و لایعرف ذٰلك لغیرہ، و ما وقع في ”مستدرک الحاکم“ - من أن علیًّا وُلِدَ فیھا - ضعیفٌ."

(تدریب الراوي، النوع الستون: التواریخ والوفیات، فرع الثاني: صحابیان عاشا ستین سنة في الجاھلیة، ٢ / ٤٨٢، ط: دار العاصمة)

تهذيب الأسماء و اللغات للنووي  میں ہے:

"ولد حکیم (بن حزام) في جوف الکعبة، و لایعرف أحد ولد فیھا غیرہ، و أما ما روي أن علي ابن أبي طالب رضي اللہ عنه ولد فیھا، فضعیف عند العلماء."

(حرف الحاء المهملة، ١ / ١٦٦، ط: دار الکتب العلمیة)

السیرة الحلبیة   میں ہے:

"و قيل: الذي ولد في الكعبة حكيم بن حزام. قال بعضهم: لا مانع من ولادة كليهما في الكعبة، لكن في النور: حكيم بن حزام ولد في جوف الكعبة و لايعرف ذلك لغيره. و أما ما روي أن عليًّا ولد فيها، ‌فضعيف ‌عند ‌العلماء."

(باب: تزوجه صلى الله عليه وسلم خديجة بنت خويلد رضي الله عنها، ١ / ٢٠٢، ط: دار الكتب العلمية)

اہل تشیع  کی معتبر  کتاب  "شرح نهج البلاغة لابن عبد الحمید بن هبة اللہ "میں ہے: 

"واختلف في مولد علي (رضي اللہ عنہ) أین کان؟ فکثیر من الشیعة یزعمون أنه ولد في الکعبة، والمحدّثون لایعترفون بذٰلك، ویزعمون أن المولود في الکعبة حکیم بن حزام بن خویلد بن أسد بن عبد العزی بن قصي."

(شرح نھج البلاغة، القول في نسب أمیر المؤمنین علي بن أبي طالب وذکر لمع بسیرة من فضائله، ١ / ١٤، ط: دار الجیل)

حضرت شاہ عبد العزیز محدثِ دہلوی لکھتے ہیں:

"فاطمہ بنتِ اسد رضی اللہ عنہا کے متعلق جو یہ کہا گیا ہے کہ ان کو وحی ہوئی کہ خانہ کعبہ میں جاکر وضعِ حمل کریں، در حقیقت ایک بے لطف جھوٹ ہے، کیوں کہ اسلامی یا غیر اسلامی کسی بھی فرقہ کے نزدیک بھی وہ نبی نہیں تھیں ۔۔۔ الخ"

(تحفۂ اثنا عشریہ اردو، ص: ١٦٥ - ١٦٦،  ط:دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501100836

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں