حضرت علی نام رکھنا کیسا ہے ؟
عمومی طورپر ناموں سے پہلے برکت سعادت کے لیے ’’محمد‘‘ لگایاجاتاہے، اس لیے علماء نے ناموں کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی لکھا ہے ناموں کی ابتدا میں ’’محمد‘‘ کاسابقہ لگانا بہتر ہے۔ تاہم ’’حضرت‘‘ کالفظ احترام اور اکرام کے لیے استعمال کیاجاتاہے،اس لیے اگر کسی شخص کانام ’’حضرت علی ‘‘ رکھ دیا گیا ہو اور’’حضرت‘‘ کے لفظ کو تبدیل کرنے میں یا مکمل ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہو تو مذکورہ نام درست ہے، تبدیل نہ کرنے میں حرج نہیں ۔ البتہ نام رکھتے وقت ایسے القاب کو نام کا حصہ نہیں بنانا چاہیے گو ، یہ الفاظ احترام کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411101723
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن