بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الاول 1446ھ 12 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کی تاریخ شہادت


سوال

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت راجح قول کے مطابق کس دن ہوئی،  کتب تواریخ میں اختلاف ہے، اس لئے مدلل جواب عنایت فرمائیں؟

جواب

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی تاریخ کے سلسلے میں مؤرخین سے مختلف روایات منقول ہیں ، جو مندرجہ ذیل ہیں:

1:   سترہ (17) رمضان المبارک سن چالیس (40) ہجری بمطابق چوبیس (24) جنوری چھ سو اکسٹھ (661) عیسوی بعمر تریسٹھ (63) سال کی ہے۔

2: گیارہ (11) رمضان المبارک سن چالیس ہجری کو شہادت ہوئی تھی۔

3: تیرہ(13) رمضان المبارک سن چالیس ہجری کو شہادت ہوئی تھی۔

4: ربیع الثانی سن چالیس ہجری میں شہاد ت ہوئی تھی۔

پہلے قول کو مولانا یوسف لدھیانویؒ نے بھی اپنی شاہکار کتاب" آپ کے مسائل اور ان کا حل" میں بھی ذکر کیاہے۔

تاريخ الرسل والملوك(تاريخ الطبري ) میں ہے:

"وفي هذه السنة قتل على بن ابى طالب ، واختلف في وقت قتله، فقال أبو معشر ما حدثني به أحمد بن ثابت، قال: حدثت عن إسحاق بن عيسى، عن أبي معشر، قال: قتل علي في شهر رمضان يوم الجمعة لسبع عشرة خلت منه سنة أربعين، وكذلك قال الواقدي، حدثني بذلك الحارث، عن ابن سعد عنه، وأما أبو زيد فحدثني عن علي بن محمد أنه قال: قتل علي بن أبي طالب بالكوفة يوم الجمعة لإحدى عشرة قال: ويقال: لثلاث عشرة بقيت من شهر رمضان سنة أربعين قال: وقد قيل في شهر ربيع الآخر سنة أربعين".

(ذكر الخبر عن مقتل علي بن أبي طالب، ج:5، ص:143، ط:دارالتراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201458

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں