بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ/ مولانا رشیداحمد گنگوہی رحمہ اللہ/ مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کا سلسلہ تصوف


سوال

 حاجی امداد اللہ مہاجر مکی؛ مولانا رشید گنگوہی؛ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی علیہم الرحمہ تصوف میں ان کا سلسلہ کیا ہے چشتی، سہروردی، نقشبندی،قادری ؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

حضرات اکابر دیوبند حضرت مولانا رشیداحمد گنگوہی رحمة اللہ علیہ(المتوفیٰ:1905ء)  اور حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ (المتوفیٰ: 1943ء)سلوک و تصوف میں سید الطائفہ حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی رحمة اللہ علیہ سے بیعت تھے اور ان حضرات کو حضرت حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ(المتوفیٰ:1899ء) سے اجازت و خلافت حاصل تھی، اور  حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ  چاروں سلسلہ تصوف (چشتیہ/ سہروردیہ/ قادریہ/ نقشبندیہ) میں مجاز تھے ، لیکن سالکین کی تربیت  عموماچشتیہ سلسلہ کے مطابق فرماتے تھے ۔

امداد المشتاق الی اشرف الاخلاق للتھانویؒ میں ہے:

"اور حضرت نے سلوکِ سلاسلِ اربعہ عموماً وطریقِ چشتیہ صابریہ خصوصاً کیااور خرقہ وخلافتِ تامّہ واجازتِ خاصّہ وعامّہ سے مشرف ہوئے"۔

(حالاتِ تاریخی، مہارت درصنائع ضروریہ، حال:5، ص:12، ط:اسلامی کتب خانہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں