بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت آدم علیہ السلام کا شجرہ ممنوعہ کو کھانا


سوال

حضرت آدم  علیہ السلام  نے  جس  درخت کا پھل کھایا تھا وہ کتنے دن آپ کے شکم میں رہا؟

جواب

حضرت آدم علیہ السلام نے جس ممنوعہ درخت کا پھل کھایا اس پھل کی تعیین یا وہ پھل کتنے دنوں تک آپ کے شکم میں رہا  اس کی صراحت قرآن و حدیث میں موجود نہیں؛ اس لیے جن امور کو  قرآن و حدیث میں مبہم رکھا گیا ہے ، ان کی تحقیق وتفتیش میں نہیں پڑنا چاہیے۔نیز ان امور پر  ایک مسلمان کاکسی دینی یا دنیاوی فائدہ بھی موقوف نہیں ، نہ ہی یہ معلومات عقائد سے تعلق رکھتی ہیں،نہ قبر و آخرت کے سوال و جواب سے،  اس لیے ایسے امور میں پڑنے کے بجائے اپنا وقت بامقصد اور مفید کاموں میں صرف کرنا چاہیے ۔البتہ شرعی مسائل سے متعلق اگر آپ دریافت کرنا چاہیں تو سوال لکھ کر جواب طلب فرماسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144212201916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں