بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول: ’’جس نے فجر سے عشاء تک درود پاک کثرت سے پڑھا اس نے جنت خرید لی ۔۔۔الخ‘‘ کی تحقیق


سوال

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’ جس نے فجر سے عشاء تک درود  پاک کثرت سے پڑھا اس نے جنت خریدلی اور جس نے یہ خبر لوگوں تک پہنچائی  قیامت کے دن نبی پاک ڈھونڈ کر اسے جنت میں لے جائیں گے‘‘۔

جواب

 سوال میں آپ نے  درود شریف    کی فضیلت کے بارے میں  حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کاجو قول ذکر کیا ہے،  اس طرح کا کوئی قول ہمیں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، لہذا  جب تک کسی معتبر سند سے اس  قول کا ثبوت نہ مل جائے، اسے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔ البتہ"سنن الترمذي"میں درود شریف کی کثرت کے با رے میں درج ذیل حدیث مروی  ہے:

"حدّثنا محمد بن بشّارٍ، قال: حدّثنا محمّد بن خالد ابن عَثْمةَ، قال: حدّثنا موسى بن يعقوب الزَّمْعي، قال: حدّثني عبد الله بن كيسان أنّ عبد الله بن شدّادٍ أخبره عن عبد الله بن مسعودٍ-رضي الله عنه- أنّ رسول الله -صلّى الله عليه وسلّم- قال: أولى الناس بي يوم القيامة أكثرُهم عليَّ صلاةً".

(سنن الترمذي، أبواب الوتر، باب ماجاء في الصلاة على النبي-صلى الله عليه وسلم-، 2/354، رقم: 484، ط: مصطفى البابي الحلبي-مصر)

ترجمہ:

’’حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ میرے قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر کثرت سے درود پڑھتے ہوں گے‘‘۔

امام ترمذی رحمہ اللہ مذکورہ حدیث روایت کرنے کے بعد اس کاحکم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

"هَذا حديثٌ حسنٌ غريبٌ".

(یعنی یہ حدیث حسن غریب ہے)۔

(المصدر السابق)

خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ حدیث سند کے اعتبار سے ’’حسن غریب ‘‘ہے،  لہذاکثرتٍ درود شریف کی  فضیلت   کے طورپر  اسے بیان کیا جاسکتا ہے۔

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101632

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں