بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے والد اور والدہ کا نام


سوال

حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ عنہ کے والد اور والدہ کا نام کیا تھا؟

جواب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے والد کے نام کے بارے میں کافی اختلاف ہے،لیکن راجح یہ ہے کہ ان کے والد کا نام ’’ صخر  ’’تھا اور ان کی والدہ کا نام  ’’امیمۃ ’’ تھا۔

الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:

"‌عبد ‌الرحمن ‌بن ‌صخر الدوسيّ :

أبو هريرة.هو مشهور بكنيته. وهذا أشهر ما قيل في اسمه واسم أبيه، إذ قال النووي: إنه أصح."

(‌‌ذكر من اسمه عبد الرحمن،ج4،ص267،ط؛دار الکتب العلمیۃ)

وفیہ ایضاً:

"أميمة بنت صبيح،أو صفيح، بموحدة أو فاء مصغرا، ابن الحارث، والدة أبي هريرة. اختلف في اسمها، فجاء عن أبي هريرة أنه ابن أميمة."

(کتاب النساء،القسم الاول،ج8،ص32،ط؛دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101489

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں