حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بھوک کی حالت میں بے ہوش ہو جانے کا واقعہ صحیح اور مستند ہے؟
سوال میں آپ نے جس واقعہ کے متعلق دریافت کیا ہےیہ واقعہ امام بخاری رحمہ اللہ نے"صحيحُ البخاري"میں ذکر کیا ہے،چنانچہ حضرت محمد(بن سیرین) رحمہ اللہ فرماتےہیں:ہم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھےاوران کے جسم پر کتان کے دوکپڑے گیرو میں رنگے ہوئے تھے،انہوں نے انہی کپڑوں میں ناک صاف کی اور فرمانے لگے:واہ!واہ!ابوہریرہ (آج) کتان کے کپڑے میں ناک صاف کرتا ہے(اتنا مال دار ہوگیا ہے)،حالاں کہ میں نے اپنے آپ کو (ایک زمانہ میں )ایسا پایاہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے حجرے کے درمیان بے ہوش ہوکر گرپڑتاتھا، اور کوئی گزرنے والا یہ سمجھ کر میری گردن پرپاؤں رکھتا تھاکہ مجھے جنون ہوگیاہے،حالاں کہ وہ جنون نہیں تھا بلکہ بھوک( کی وجہ سے میری ایسی حالت ہوجاتی) تھی۔
"صحيحُ البخاري"میں ہے:
"حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُمَشَّقَانِ مِنْ كَتَّانٍ، فَتَمَخَّطَ، فَقَالَ: «بَخْ بَخْ، أَبُو هُرَيْرَةَ يَتَمَخَّطُ فِي الكَتَّانِ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي لَأَخِرُّ فِيمَا بَيْنَ
مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةَ مَغْشِيًّا عَلَيَّ، فَيَجِيءُ الجَائِي فَيَضَعْ رِجْلَهُ عَلَى عُنُقِي، وَيُرَى أَنِّي مَجْنُونٌ، وَمَا بِي مِنْ جُنُونٍ مَا بِي إِلَّا الجُوعُ»."
(صحيح البخاري،كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة،باب ما ذكر النبي- صلى الله عليه وسلم- وخص على اتفاق أهل العلم ... إلخ، ج:9، ص:104، رقم:7324، ط:دار طوق النجاة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144406101153
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن