آل سیدنا ابوبکر صدیق کو زکات لگتی ہے کہ نہیں کیا آل سیدنا ابوبکر زکات لے سکتے ہیں؟
صرف بنو ہاشم کو زکوۃ کی رقم دینا جائز نہیں ہے، اوربنو ہاشم سے مراد حضرت علی، حضرت عباس، حضرت جعفر، حضرت عقیل اور حضرت حارث رضی اللہ عنہم کی اولاد ہے، ان میں سے کسی کی بھی اولاد کو زکوۃ اور صدقات واجبہ کی رقم دینا جائز نہیں ہے،لہذا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اولاد کو مستحق زکوۃ ہونے کی صورت میں زکوۃ کی رقم دینا جائز ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب كذا في الهداية ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في السراج الوهاج."
(کتاب الزکاۃ،الباب السابع فی المصارف،ج1،ص189،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100222
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن