بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت یا خلافت کے منکر کا حکم


سوال

 ہمارے علاقے میں ایک مولوی صاحب بیان کر رہے تھے کہ جو صدیق کا منکر ہے اس کا چہرہ تبدیل ہوجاتا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جن مولوی صاحب سے مذکورہ بات سنی ہے،  ان ہی سے اس کی تحقیق  کرلیجیے!

البتہ اگرصحابی رسول، خلیفہ اول، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے منکر ہونے سے اگران کی صحابیت کےانکار پر ہویاان کی خلافت کاتوشرعاً ایسے شخص کے بارےمیں تفصیل یہ ہے کہ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا صحابی ہونا قرآنِ  کریم سے ثابت ہے، (سورۂ توبہ آیت 40)، لہذا جو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابی ہونے کا انکار کرے وہ  قرآن کا منکر اور کافر ہے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"وبقذفه عائشة - رضي الله عنها - من نسائه صلى الله عليه وسلم فقط و بإنكاره صحبة أبي بكر - رضي الله عنه - بخلاف غيره و بإنكاره إمامة أبي بكر - رضي الله عنه - على الأصح كإنكاره خلافة عمر - رضي الله عنه - على الأصح."

(كتاب السير، باب أحكام المرتدين، ج:5، ص:131، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فتاوی شامی میں ہے:

"نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق."

(كتاب الجهاد، باب المرتد، مطلب توبة اليأس مقبولة دون إيمان اليأس، ج:4، ص:237، ط:دار الفكر بيروت)

فتاوی ہندیہ میں ہے: 

"من أنكر إمامة أبي بكر الصديق - رضي الله عنه -، فهو كافر، و على قول بعضهم هو مبتدع و ليس بكافر و الصحيح أنه كافر، و كذلك من أنكر خلافة عمر - رضي الله عنه - في أصح الأقوال كذا في الظهيرية."

(كتاب السير، الباب التاسع في أحكام المرتدين، موجبات الكفر، ج:2، ص:264، ط:دار الفكر بيروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"قلت: و كذا يكفر قاذف عائشة و منكر صحبة أبيها؛ لأن ذلك تكذيب صريح القرآن كما مر في الباب السابق."

(كتاب الجهاد، باب البغاة، ج:4، ص:263، ط:دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506102493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں