آدم علیہ السلام کا ذکر کس سورت میں سب سے زیادہ آیا ہے؟
قرآنِ پاک میں سب سے زیادہ حضرت آدم -علٰی نبینا و علیه الصلاۃ و السلام- کا ذکر ساتویں سورت یعنی سورۂ "أعراف" میں سات (7) مرتبہ آیا ہے۔
سورت نمبر | سورت کا نام | جن آیات میں آدم علیہ السلام کا نام ہے | شمار |
7 | الأعراف | 11، 19، 26، 27، 31، 35، 172 | 7 |
(قصص القرآن، مؤلفہ مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی ؒ، ج:1، ص:20 ط: دار الاشاعت کراچی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100304
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن