بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت آدم علیہ السلام نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے کون سا پھل کھایا تھا؟


سوال

حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے کونسا پھل کھایا تھا یا وہ کون سی چیز ہے جس کو آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے دنیا میں آنے کے بعد سب سے پہلے کھایا ؟

جواب

واضح رہے کہ ایک غیر صحیح روایت میں یہ مذکور ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے دنیا میں اتارے جانے کے بعد سب سے پہلا پھل نبق کھایا تھا اور نبق بیر کو کہتے ہیں،لیکن علماء نے اس روایت کو غیر صحیح قرار دیا ہے۔ایسے سوالات جن کا دینی یا دنیوی نفع کچھ نہ ہوان سے گریز کرنا چاہیے۔

العلل المتناہیۃ فی الاحادیث الواہیۃ میں ہے:

"أنا عبد الرحمن بن محمد القزاز قال أنا أحمد بن علي بن ثابت قال أنا القاضي أبو الحسن علي بن عبد الله بن إبراهيم الهاشمي قال نا أبو عمرو موسى ابن إسماعيل القاضي قال نا يوسف بن يعقوب القاضي قال نا محمد بن أبي بكر المقدمي قال حدثنا بكر بن بكار قال نا ورقاء عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن بن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لما أهبط الله تعالى آدم إلى الأرض كان أول ما أكل من ثمارها النبق".

قال المؤلف: "هذا حديث لا يصح قال يحيى بن معين بكر بن بكار ليس بشيء."

(كتاب الأطعمة،حديث في ذكر النبق،166/2،ط:إدارة العلوم الأثرية)

قاموس الوحید میں ہے:

"النبق: بیر ، بیر کا درخت (سدر) واحد: نبقۃ  ، 2:کھجور کی جڑ کے گودے کا میٹھا آٹا جسے ملا کر نبیذ بنائی جاتی ہے ۔"

(مادہ: نبق ،1604/3،ط:ادارۂ اسلامیات ،لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101760

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں