بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرات حسنین کا ایک شخص کو وضو سکھانا، واقعہ کی تحقیق


سوال

حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کا ایک شخص کو وضو درست کرانا، یہ واقعہ کس کتاب میں موجود ہے؟کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

جواب

حضرت حسن اورحسین رضی اللہ عنہما کے ایک شخص کو وضو درست کرانے سے متعلق جس واقعہ کے بارے میں آپ نے   دریافت کیا ہے ، یہ واقعہ ہمیں اہلِ سنت والجماعت کی کتابوں میں تلاش کے باوجود نہیں ملا۔البتہ روافض  کی  کتابوں میں سے "بحار الأنوار للمجلسي"(43/319)،"مناقب آل أبي طالب لابن شهر أشوب"(5/282)وغیرہ میں بغیر کسی سند  کے تفصیل کے ساتھ نقل هوا ہے، لہذا اسےبیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔ 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501101897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں