بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت جبرئیل علیہ السلام کا شب جمعہ درود کی رحمتیں شمار کرنے سے عاجز آنا


سوال

میں نے شب جمعہ کو درود شریف پڑھنے کی فضیلت کے بارے میں سنا ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی عقل اور علم دیا ہے کہ اگر پوری دنیا پر ایک ساتھ بارش شروع ہو جائے تو میں اس کے قطرے شمار کرسکتا ہوں، اور آسمان میں جتنے ستارے ہیں، میں شمار کرسکتا ہوں، اور اگر سمندر کا پانی قطرہ قطرہ ہو جائے اس کو شمار کرسکتا ہو ں، اور دنیا میں جتنے پودے ہیں ، ان درختوں کے پتے  شمار کر سکتا ہوں، اور دنیا میں جتنا ریت ہے ان سب کی ذرے  شمار کر سکتا ہوں، لیکن جو مسلمان شب جمعہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود شریف بھیجے تو آسمان سے ان پر جو رحمت کا نزول ہوتی ہے،  میں اس کو شمار نہیں کرسکتا ۔

وضاحت کے ساتھ تحقیق مطلوب ہے ۔

جواب

حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا  یقینًا رحمت کے نزول کا سبب، اور انتہائی خیر وبرکت کا باعث ہے،اور  جب شب جمعہ اور جمعہ کے روز درود شریف پڑھا جائے تو اس خیر وبرکت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ کئی احادیث مبارکہ میں شب جمعہ اور جمعہ میں کثرت سے درود پاک پڑھنے کی ترغیب آئی ہے، لیکن سوال میں پوچھی گئی روایت کافی تلاش کے باوجود معتمد کتبِ احادیث میں نہیں مل سکی، اس لیے جب تک کسی معتبر سند  کے ساتھ یہ روایت  نہ مل جائے تب تک اسے بیان کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144112200146

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں