بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حیان نام رکھنا


سوال

میرے پہلے بیٹے کا نام محمد ریان ہے دوسرے بیٹے کےلئے اس نام سے ملتا جلتا انبیا کرام یا صحابہ کرام کے ناموں میں سے کوئ نام بتادیں۔

جواب

صحابہ کرام کے ناموں  میں ریان کے ہم وزن حَیّان نام ملتا ہے،جس کا معنی "زندہ " ،"طویل عمر والا "اور "بیدار" کے ہیں ۔

اسد الغابۃ میں ہے :

‌"حيان بن الأبجر الكناني له صحبة، وشهد مع علي صفين......‌حيان الأعرج بعثه النبي صلى الله عليه وسلم إلى البحرين.....‌حيان بن بح الصدائي نزل مصر، له صحبة.......‌حيان بن ضمرة ذكره عبدان، أيضا....‌حيان بن قيس.........قال البخاري: ‌حيان بن ملة أخو أنيف بن ملة، له صحبة."

(‌‌حرف الحاء،‌‌باب الحاء والياء،ج2،ص99-101،رقم:1311-1318،ط:دار الكتب العلمية)

الكتاب لسيبويه" میں ہے:

"وتقول في فعلانٍ من قويت قوانٌ. وكذلك فعلانٌ من حييت حيانٌ، تدغم ."

(‌‌باب ما قيس من المعتل،ج4،ص409،ط:مكتبة الخانجي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں