ایک بات مشہور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ابو جہل کے دروازے پہ اسلام کی دعوت دینے کے لیے 300 دفعہ گئے ،کوئی کہتا ہے 500 دفعہ گئے ،کوئی اس سے زیادہ بھی بتاتا ہے ، کیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے؟
حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی بات نہیں ملی،لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کاثبوت نہ مل جائے، اِسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جا ئے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602101777
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن