بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حوعین نام رکھنے کا حکم


سوال

حوعین نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تلاشِ بسیار کے بعد حوعین  کا معنیٰ عربی،فارسی،اور اردو لغت کی  کتابوں میں نہیں ملا،لہٰذا یہ بے معنیٰ ومہمل سا نام ہے،ایسا نام رکھنے سے گریز کیا جائےاور اگر سائل کا مقصد "حور عین" ہو تو اس کا معنی بڑی آنکھ والی جنتی حور ہے یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ :انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیھم اجمعین کے  ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،یا کسی اور اچھے با معنی لفظ کا انتخاب کریں۔اس سلسلہ میں ہمارے ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/islamic-name


فتوی نمبر : 144408100547

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں