بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاتھ پر سبزی کی تہہ جم جائے تو وضو اور غسل کا حکم


سوال

بعض دفعہ سبزی کاٹنے سے ہاتھوں پے تہہ جم جاتی ہے تو کیا یہ وضو اور غسل میں جسم تک پانی پہنچنے  میں مانع ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عام طور پر سبزی کاٹتے وقت ہاتھ پر جو تہہ جم جاتی ہے وہ ہاتھ تک پانی پہنچنے میں مانع نہیں ہوتی ؛لہذا صورت ِ مسئولہ میں اگر سبزی کاٹنے سے ہاتھ پر تہہ جم جائے اور وہ پانی کے پہنچنے میں مانع نہ ہو تو اس تہہ کے ہوتے ہوئے وضو اور غسل ہوجائے گا ۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے :

"و الثالث زوال ما يمنع ‌وصول ‌الماء ‌إلى ‌الجسد لحرمة الحائل كشمع وشحم، قيد به؛ لأن بقاء دسومة الزيت ونحوه لا يمنع لعدم الحائل وترجع الثلاثة لواحد هو عموم المطهر شرعا البشرة."

(کتاب الطہارۃ،فصل فی احکام الوضوء،ص:۶۲،دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں