بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاتھ پر خارش کی وجہ سے نکلنے والے پانی سے وضو ٹوٹنے کا حکم


سوال

ہاتھ پر کھجلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پانی نکلتا ہے کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا?

جواب

خارش (کھجلی)یا کسی زخم وغیرہ سے نکلنا والا پانی اگر اتنا نہیں ہے کہ اگر اسے چھوڑ دیا جائے تو وہ از خود بہہ جائے تو اس کے نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

البتہ اگر زخم یا خارش کی جگہ سے نکلنے والا پانی اتنا ہو کہ اگر اسے چھوڑ دیا جائے تو وہ بہہ جائے،  یا بار بار خارش کرنے یا کسی چیز سے صاف کرنے کی وجہ سے تھوڑا تھوڑا کرکے مجموعی طور پر اتنا نکل جائے کہ وہ اپنی جگہ سے بہنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

 الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 140):
"(و) كل (ما ليس بحدث) أصلاً بقرينة زيادة الباء كقيء قليل ودم لو ترك لم يسل (ليس بنجس) عند الثاني، وهو الصحيح رفقًا بأصحاب القروح".
  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112200751

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں