بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1446ھ 13 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ہاتھ دھونے والے بیسن میں استنجا کرنا


سوال

ہاتھ  دھونے  والے سنک  میں استنجا کیا جا سکتا ہے؟

جواب

جو  جگہ  ہاتھ دھونے کے لیے مخصوص ہو  وہاں استنجا  کرنا مروت کے خلاف اور کراہت کا باعث ہوتا ہے، نیز کھڑے ہوکر پیشاب کرنا مستقل طور پر مکروہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس سے منع کیا گیا ہے؛ لہٰذا  ہاتھ   دھونے والے سنک میں استنجا  کرنے  سے گریز کرنا چاہیے، تا ہم اگر کسی نے  بوجہ عذر یا ضرورت، ایسا کر لیا اور اچھی طرح پانی بہا دیا تو واش بیسن  پاک سمجھا جائے گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں