بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حسنین احمد نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

حسنین احمد نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"حسنین "    کا معنی ہے: اچھا  اور  خوبصورت  هونا، حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے، اور بعض روایات میں  حضرت عمر نے حضرت علی رضی اللہ عنہما كو  "ابو الحسنين" كا لقب  دیا تھا، اور  اکابرین علماءاور صلحاء میں بھی حسنین نام کی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں  ،  یہ نام    نسبت اور معنی دونوں اعتبار سے اچھا  ہے؛ لہذا حسنین احمد   یہ  نام رکھنا  درست ہے۔

بہجۃ الخواطر میں ہے:

"من اسمہ حسنین:

الشيخ غلام ‌حسنين بن حسين علي بن عبد الباسط الصديقي القنوجي أحد الفقهاء الحنفية.

الشيخ عطا حسنين البنارسي.

محمد ‌حسنين عبد الرازق السندي: مدرس للتربية وعلم النفس والمنطق الحديث."

(الإعلام بمن في تاريخ الهند من الأعلام المسمی بنزهة الخواطر وبهجة المسامع والنواظر، 7/ 1053، ط: دار ابن حزم)

انساب الاشراف میں ہے: 

"حدثني عَبَّاس بْن هِشَام الكلبي، عن أبيه عَنْ جَدِّهِ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ (من علي) أم كلثوم- رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ- فَقَالَ: [إِنَّهَا صَغِيرَةٌ.] فقال: يا أبا حسنين، إِنَّمَا حِرْصِي عَلَيْهَا لأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: (مَا سَبَبٌ ولا صهر إلا وهو مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلا سَبَبِي وَصِهْرِي. فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا مُرْسِلُهَا إِلَيْكَ لِتَرَاهَا)."

(انساب الأشراف للبلاذي، مناقب شتى، ولد علي بن ابي طالب كرم الله وجهه، 2/ 189، ط: دارالفكر)

مصباح اللغات میں ہے: 

"حسَن، حسُن وحسنًا : خوبصورت ہون،  حاسنه، محاسنه، خوبصورت میں مقابلۃ کرنا، نیک سلوک کرنا...خوبصورت هونا  اچھا ہونا۔"

(مصباح اللغات ، ص: 153، ط: المکتبة القدوسية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100233

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں