بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حسنات نام کا مطلب


سوال

حسنات نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  لفظ  'حسنات' یہ       'الحسنة '  کی جمع ہے۔ اس کا معنی ہے  بھلائی ،  نیکی چاہے وہ قولا  ہو  یا  فعلا،  اور اس کا معنی صدقہ   اور   نعمت  کے بھی  آتے ہیں۔لہذا مذکورہ معانی  کے عتبار سے یہ نام  رکھنا درست ہے۔ تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے  صحابہ کرام اور  صحابیات کے ناموں میں سے کسی کے نام  پر نام رکھ لیا جائے۔

لسان  العرب میں ہے:

"والحسنة : ضد السيئة. وفي التنزيل  العزيز: مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ؛ 'والجمع حسنات' ولا یکسر".

(لسان العرب، ج3، ص179، ط:داراحیاء التراث العربی، وکذا فی القاموس الوحید، ص340، ط:ادارة اسلاميات)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144408101126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں