بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حسد سے بچنے کا طریقہ


سوال

ایسی کوئی دعا بتا دیجیے  جس سے انسان خود  دوسرے لوگوں سے حسد نہ کرے!

جواب

احادیث میں رسول اللہ ﷺنے باہمی نفرت و عداوت اور بغض و حسد سے منع فرمایاہے، حسد کی وجہ سے آدمی کی نیکیاں برباد ہوجاتی ہیں، اس لیے حسد سے بچنے کا طریقہ یہی ہے کہ آدمی دوسروں کوکسی نعمت یا سہولت میں دیکھے تو  ”ماشاء اللہ“  کہے اور ان سے نعمتوں کے زائل ہونےکا متمنی نہ ہو، یعنی حسد کرنا چھوڑدے ،   یہی حسد سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔ اور پھر بھی حسد کی کیفیت ختم نہ ہو تو جس شخص کے بارے میں حسد کے جذبات پیدا ہورہے ہوں اس کے لیے مزید ترقی اور نعمتوں کے حصول کی دعا کیا کرے، ان شاء اللہ بہت جلد حسد کے جذبات ختم ہوجائیں گے۔

ساتھ ساتھ روزانہ  مندرجہ ذیل مسنون دعاؤں کے پڑھنے کابھی اہتمام کریں:

" اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِى تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلاَهَا".

"اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُنْكَرَاتِ الأَخْلاَقِ وَالأَعْمَالِ وَالأَهْوَاءِ ".

"اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِى وَمِنْ شَرِّ بَصَرِى وَمِنْ شَرِّ لِسَانِى وَمِنْ شَرِّ قَلْبِى وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّى ".

"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَاجْبِرْنِي، وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الأَعْمَالِ وَالأَخْلاقِ، فَإِنَّهُ لا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلا أَنْتَ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200892

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں