بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرمین میں تراویح اور وتر کاحکم


سوال

 حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10 رکعات پڑھاتے ہیں اور وتر 2الگ 1 الگ پڑھاتے ہیں، اس کے متعلق حنفی کیلئے کیا حکم ہے؟

جواب

(1)واضح رہے کہ ائمہ اربعہ میں سے کسی کے نزدیک بھی تراویح کی رکعتیں 20 سے کم نہیں ہے ،چنانچہ علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک سے بھی بیس رکعت تراویح سے کم کا قول منقول نہیں اور جمہور صحابہ رضی اللہ عنہم کا یہی مذہب تھا۔لہذا  عمرہ زائرین کے لیے تراویح کا حکم یہ ہے   کہ وہ دس رکعت امام حرم کے ساتھ پڑھ کر  پھر بعد میں ا گرممکن ہو تو اجتماعی ورنہ انفرادی اپنی دس رکعت مکمل  کرلیں ۔

(2)او ر وتر  میں حنفی کے لیے   تین رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کا حکم ہے ، اس کے لیے  دوسلام کے ساتھ وتر پڑھنا درست نہیں  ،لہذا حرم میں  دس رکعت تراویح کے بعد دس رکعت مزید پڑھ کر وتر پڑھے ،یا اگر حرم میں وتر کی جماعت میں شریک ہو تو  بعد میں اعادہ کرلے ۔

مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:

"عن ابن عباس أن رسول -صلى الله عليه وسلم- الله كان ‌يصلي ‌في ‌رمضان ‌عشرين ‌ركعة ‌والوتر."

(كتاب صلوة التطوع ،ج:5،ص:157،ط:دار کنوز)

مؤطا امام مالک میں ہے:

"عن يزيد بن رومان أنه قال: ‌كان ‌الناس ‌يقومون ‌في ‌زمان ‌عمر ‌بن ‌الخطاب ‌بثلاثة ‌وعشرين ‌ركعة ‌في ‌رمضان."

(باب ماجاء  في قيام رمضان،ج:1،ص:110،ط:موسسة الرسالة بيروت)

العرف الشذی میں ہے:

"لم يقل احد من الائمة الاربعةباقل من عشرين ركعة في التراويح،واليه جمهور الصحابة رضوان الله عليهم اجمعين."

(باب ماجاء  في قيام شهر رمضان ،ج:2،ص:208،ط:دار احياءالتراث العربي)

 بحر الرائق میں ہے:

"فظهر بهذا أن المذهب الصحيح صحة الاقتداء بالشافعي في الوتر إن لم يسلم على رأس الركعتين وعدمها إن سلم. والله الموفق للصواب."

  ( باب الوتر والنوافل،ج:2،ص:40، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں