بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم نام رکھنے کا حکم


سوال

حرم نام رکھنا کیسا ہے؟ جب کہ عام تاثر یہ آتا ہے کہ حرم حرام کی گئی چیزوں یا باتوں کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔ 

جواب

"حرم" عربی لفظ ہے اور "قابل احترام" کے معنی میں ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ شرعی عرف میں "حرم" مخصوص ومقدس جگہ کا نام ہونے کی وجہ سے ذہن اسی طرف سبقت کرتاہے، اس لیے مناسب ہے کہ کوئی اور بامعنی یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام رکھا جائے۔فقط  واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144501100108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں