بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جمادى الاخرى 1446ھ 09 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

حرف تا کی ادائیگی


سوال

 ھمس، شدت ،استفال ،انفتاح، اصمات ،ضعیف، قصر ،یہ ساری صفات حرف ''ت ''میں ہیں ۔سادہ الفاظ میں ادائیگی کس طرح ہو گی ۔اسی طرح تمام ہم آواز حروف کوزے کو سمندر میں کیسے بند کریں گے؟

جواب

مذکورہ صفات کا معانی اور طریقہ ادائیگی درج ذیل ہیں۔

ہمس کا معنی یہ ہے : حرف کے تلفظ کے وقت تلفظ کے اختتام پرپہنچ جانے کے باوجودسانس کا(یامنہ سے ہواکا)جاری رہنا۔

شدت  کا معنی یہ ہے:حرف کاتلفظ مکمل ہونے کے ساتھ ہی فوراً آوازبھی موقوف ہوجائے (رُک جائے)

استفال  کا معنی یہ ہے :حرف کے تلفظ کے وقت زبان کاتالوکی طرف سے نیچے منہ کے درمیانی حصہ کی طرف آنا۔

انفتاح :حرف کے تلفظ کے وقت زبان کاتالوسے ٹکرانے کے بعد واپس نیچے پلٹ آناتاکہ (تلفظ کے وقت) ان دونوں (یعنی تالواورزبان) کے درمیان سے ہواگذرسکے۔

اصمات کا معنی یہ ہے کہ:حرف کی ادائیگی جلدی ،سہولت یانرمی سے نہ ہو، بلکہ اس میں شدت اورسختی ہو۔   ( جمال القرآن، ص 18-20، ط: بشری ) 

مذکورہ تمام صفات باآسانی تا  کی ادائیگی میں جمع ہوسکتی ہیں بشرطیکہ تا کو اس کے مخرج سے ہی ادا کیا جائے اور جب بھی  اس حرف کو ادا کیا جاتا ہے تمام صفات خود ہی ادا ہو جاتی ہیں ۔مذکورہ  صفات کے معانی یا طریقہ ادائیگی باہم متضاد نہیں ہے۔ اس کی مشق کسی قاری صاحب سے کی جاسکتی ہے۔ نیز مذکورہ تمام صفات متضادہ ہیں ، جو کہ نہ صرف  تا بلکہ دیگر  کئی حروف میں بھی پائی جاتی ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں