بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حریمہ نام کے معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

’’حریما‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”حریما“ لفظ کا درست تلفظ  ”حریمہ“ (حَرِيْمَه) ہے، اور حريمةکے معنی ہیں:  ہر وہ مرغوب شے جس سے محرومی ہو، اس لیے یہ نام نہ رکھنا بہتر ہے۔

 اس کے بجائے صرف ”حریم“ نام رکھا جاسکتا ہے، ’’حریم‘‘  کے معنی ہیں : (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس چیز یا جگہ (2) متعلقات جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں (3) محرم کا لباس۔  (القاموس الوحید)

تاج العروس (31/ 472):
"والحَرِيمَةُ: مَا فاتَ من كُلِّ مَطْمُوعٍ فِيهِ". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109203189

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں