بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’حریمہ‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

بچی کا نام ’’حریمہ‘‘ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’حريمہ‘‘ (حریمة)کے مختلف معانی ہیں:

(1) ہر وہ مرغوب شے جس سے محرومی ہو، اس لیے اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام نہ رکھنا بہتر ہے۔

(2) ’’حریم‘‘ اور ’’حریمہ‘‘ قابل حفاظت چیز کو بھی کہتے ہیں، عربی زبان میں ان دونوں لفظوں  کا اطلاق بیوی اور ان قریبی رشتہ دار خواتین (مثلًا ماں، بہن، بیٹی وغیرہ) پر ہوتا ہے جن کی عزت کی حفاظت کرنے اور اس کے لیے لڑنے کو انسان اپنی غیرت کا تقاضہ سمجھتا ہے؛ لہٰذا اس معنیٰ کے اعتبار سے جس طرح حریم نام رکھنا جائز ہے اسی طرح ’’حریمہ‘‘ نام رکھنا بھی جائز ہے۔

تاج العروس (31/ 472):

"والحَرِيمَةُ: مَا فاتَ من كُلِّ مَطْمُوعٍ فِيهِ".

لسان العرب (12/ 125):

"وحُرْمَةُ الرَّجُلِ: حُرَمُهُ وأَهله. وحَرَمُ الرَّجُلِ وحَريمُه: مَا يقاتِلُ عَنْهُ ويَحْميه، فَجَمْعُ الحَرَم أَحْرامٌ، وَجَمْعُ الحَريم حُرُمٌ."

لسان العرب (4/ 417):

"وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الشِّغارِ؛ قَالَ الشَّافِعِيُّ وأَبو عُبَيْدٍ وَغَيْرُهُمَا مِنَ الْعُلَمَاءِ: الشِّغارُ الْمَنْهِيُّ عَنْهُ أَن يُزَوِّجَ الرجلُ الرجلَ حريمتَه عَلَى أَن يُزَوِّجَهُ المزوَّج حَرِيمَةً لَهُ أُخرى، وَيَكُونَ مهر كل واحدة منهما بُضْعَ الأُخرى، كأَنهما رَفَعَا الْمَهْرَ وأَخليا الْبُضْعَ عَنْهُ. وَفِي الْحَدِيثِ:لَا شِغارَ فِي الإِسلام. وَفِي رِوَايَةٍ:نُهِيَ عَنْ نِكَاحِ الشَّغْرِ."

لسان العرب (12/ 127):

"وحَرامٌ: مَوْلَى كُلَيْبٍ. وحَريمةُ: رَجُلٌ مِنْ أَنجادهم؛ قَالَ الكَلْحَبَةُ اليَرْبوعيّ:

فأَدْرَكَ أَنْقاءَ العَرَادةِ ظَلْعُها، ... وَقَدْ جَعَلَتْني مِنْ حَريمةَ إِصْبَعا."

تاج العروس (31/ 472):

"وحَرِيمَة، كَسَفِينَةٍ: رجلٌ من أَنْجادِهِم، قَالَ الكَلْحَبَةُ اليَرْبُوعِيّ:

(فَأَدْرَكَ أَنْقاءَ العَرادَةِ ظَلْعُها ... وَقد جَعَلَتْنِي من حَرِيمَةَ إِصْبَعا)"

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144203200224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں